ابنا: پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکا ایک گاڑی میں ہوا جس میں قصہ خوانی بازار میں واقع خان رازق کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے سے کئی دکانیں تباہ ہوگئیں جبکہ قریب واقع کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھاکہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہاہے، 70 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے بعد قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
.......
/169